پاکستان ،صرف چار سال میں کیا سے کیا ہوگیا،حیرت انگیز انکشافات

28  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد/لاہور( این این آئی) پاکستان میں 4 سال کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 3کرو60 لاکھ تک پہنچ گئی ۔سب میرین فائبر آپٹک کیبلز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انٹرنیٹ والیم میں بہتری ہوگی جبکہ 2 ہفتے قبل تک موجود 7 ٹیرا بائٹس انٹرنیٹ اسپیڈ آئندہ چند سال میں 400 ٹیرا بائٹس تک پہنچ جائے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر چند ماہ بعد انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ سروسز سے محروم ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ فائبر آپٹک کیبلز کو پہنچنے والا نقصان ہے، اکثر اسی وجہ سے صارفین موبائل سروس سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ماہر سلمان انصاری نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو انٹرنیٹ سروس تین سے زائد فائبر آپٹک سب میرین کیبلز سے حاصل ہورہی ہے لیکن مزید آئی ایس پیز کی مارکیٹ میں آمد سے صارفین کو کم قیمت پر انٹرنیٹ کی تیز رفتار میسر آسکے گی۔سلمان انصاری کا بتانا تھا کہ پاکستان میں بہت سی آئی ایس پیز دو یا تین کیبلز کے ذریعے براڈبینڈ سروس فراہم کررہی ہیں لیکن مستقبل میں اس سے زائد آپشن ہوں گے جس سے ہر سروس فراہم کرنے والی کمپنی کئی کمپنیوں سے براڈ بینڈ سروس حاصل کرسکے گی اور پھر ایک کمپنی کے آپٹک فائبر کیبلز میں ہونے والی خرابی سے سروس مکمل طور پر بند نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل تک پاکستان کو موصول ہونے والی انٹرنیٹ کا ڈیٹا 7 ٹیرا بائٹس تھا جس کے بعد ’’ٹرانس ورلڈ ‘‘نامی کمپنی کی جانب سے لگائی جانے والی فائبر آپٹک کیبل نے انٹرنیٹ ڈیٹا کو 20 ٹیرابائٹس تک پہنچادیا ہے۔سلمان انصاری کے مطابق ایک اور کمپنی ملٹی نیٹ عمان سے فائبر آپٹک کیبلز رکھنے کا آغاز کررہی ہے جسے’’سلک روٹ‘‘کا نام دیا جارہا ہے، اس کی مدد سے مزید 40 ٹیرابائٹس ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈبھی 40 ٹیرابائٹس کی کیبل کے لیے کام کررہی ہے جس سے اگلے سال تک 80 ٹیرابائٹس انٹرنیٹ ڈیٹا موجود ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ فائبر آپٹک کیبل بچھائے گا اور دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں داخل ہوسکیں گی جس سے آئندہ چند سال میں پاکستان میں 400 ٹیرابائٹس تک انٹرنیٹ ڈیٹا آجائے گا۔انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں ہونے والا یہ اضافہ اسمارٹ فونز کی وجہ سے ہے کیونکہ تمام اسمارٹ فون صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…