منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مریدکے میں لرزہ خیز واقعہ،پانچ سالہ کمسن بچی اور 22 سالہ لڑکی قتل

datetime 28  دسمبر‬‮  2016

مریدکے (این این آئی )مریدکے پانچ سالہ کمسن بچی اور 22 سالہ دو شیزہ کو نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر بے رحمی سے قتل کر کے لاشیں ویرانے میں پھینک دیں، پولیس نے شور و غوغہ کرنا گوارا نہ سمجھا لاوارث قرار دیکر سپرد خاک کر دیا گیا، 72 گھنٹوں کے دوران تین نا معلوم لاشیں ملنے سے خوف و حراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق مریدکے کی سیکھم نہر سے پولیس کو ایک خوبصورت پانچ سالہ بچی کی لاش ملی ہے جسے نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے نہر میں بہاد یا کمسن بچی نے خوبصورت کپڑے اور سکول شور پہن رکھے ہیں اسی طرح آبادی سلامت پورہ کے قریب سے ہاتھوں میں کلائیاں پہنے خوبصورت 22 سالہ دو شیزہ کی لاش ملی ہے جسے نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر کے پھینک دیا ۔تین دن قبل داؤکے تھانہ سٹی بازار سے بھی ایک نا معلوم باریش 28 سالہ شخص کی لاش مل چکی ہے جس سے خوف و حراس پھیل گیا ہے ۔

اس سلسلہ میں جب ڈی ایس پی مریدکے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کمسن بچی اور 22 سالہ لڑکی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جسکے بعد معلوم ہو گا زیادتی ہوئی یا نہیں اور قتل کے محرکات کیا ہیں ۔انہوں نے تفتیشی آفیسر اعجاز خان کو میڈیا کے سامنے حکم دیا کہ سیکھم نہر گوجرانوالہ کی طرف سے مریدکے آتی ہے اس کے راستے کے تمام تھانوں کو کمسن بچی کی لاش ملنے اور ورثاء کی تلاش کی مدد کی اطلاع کی جائے ۔واضع رہے مریدکے قبرستان میں کئی افراد لاوارث دفن ہیں جدید دور کے ہوتے ہوئے بھی پولیس انکے ورثاء تلاش نہیں کر سکی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…