جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ذمہ دار پائلٹ تھا یا ۔۔۔؟ جنید جمشید سمیت 47افراد کی شہادت۔۔۔ طیارے کے بلیک باکس کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 661 کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کو ڈ کرلیا گیا ہے‘ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرابی طیارے کے انجن میں ہوئی‘ جس کے سبب حادثہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرکے اسے واپس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ دورانِ پروازانجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے سبب پیش آیا ‘ پائلٹ نے پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور کو خرابی سے آگاہ بھی کیا۔بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی کمیٹی اور طیارے کی انجن ساز کمپنی نے مفصل تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی تھی۔ طیارے میں کل 47 افراد موجود تھے جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید ‘ ان کی اہلیہ اور چترال کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ فرہاد بھی اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ فرانس نے حادثے کے بعد پاکستان کو تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کی تھی اور چار رکنی ٹیم پاکستان روانہ کی تھی جس نے جائے وقوعہ پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کی تھیں۔ دوسری جانب بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کا معائنہ کرنے کے لیے اس کو فرانس بھی بھیجا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…