پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

لاشوں پر لگایا جانے والا کیمکل روزانہ استعمال کی کس چیز میں ملایا جا رہا ہے ؟ انکشاف نے تہلکہ مچادیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے مضر صحت دودھ کی فروخت پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دودھ میں لاشوں پر لگائے جانے والے کیمیکل کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی نورالامین کو پورے صوبے میں عدالتی نمائندے کے طور پر جانے اور دودھ کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کوخالص دودھ اورپانی کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے،اللہ توفیق دے اس اہم معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ منگل کے روز نامزد چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارپر مشتمل2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی،درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں ثابت ہو چکا ہے کہ کھلے دودھ کے علاوہ ڈبہ بند دودھ میں ڈیٹرجنٹ پاوڈرلاشوں پرلگایاجانے والاکیمیکل ودیگر کیمیائی مادے ملائے جاتے ہیں سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ بچوں کو دودھ کے نام پرزہر پلانیکی اجازت نہیں دی جائے گی،دودھ کی خرابی کامعاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اگر اپنت بچوں کو کو صحیح دودھ نہیں دے سکتے تو ہم کام نہیں کر سکتے،عدالت نے لوکل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی جی فوڈاتھارٹی پنجاب نورالامین مینگل نے عدالت کو بتایا کہ ناقص اورغیر معیاری دودھ بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے تحت نمٹا جا رہا ہے ، پانی کے300اور دودھ کے30نمونے لیبارٹری بھجوا ئے ہیں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پرالفضل فوڈ مینوفیکچرنگ کا لائسنس معطل کردیا ہے اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری سے آگاہ ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…