جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’پنجاب پولیس نے بے حسی اور سفاکیت کی نئی مثال قائم کر دی ‘‘ کتنے لوگوں کی موت کا سامان فروخت کر دیا ؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے اموات کے بعد شہر کی فضا سوگوار ، ہر آنکھ اشکباررہی۔ لواحقین اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر غم سے نڈھال ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے شراب فروخت کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ساون مسیح اور عدیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ زہریلی شراب سے متاثرہ 10سے زائد افراد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونیوالے 34 افراد کی تدفین کر دی گئی۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے 44 ہلاکتوں کا ذمہ دار مبینہ طورپر پولیس کو قر ار دیا گیا ہے ،دو ماہ قبل پکڑی جانیوالی شراب مبینہ طورپر رشوت لیکر پولیس نے کرسمس کے موقع پر دوبارہ ملزموں کو فراہم کی جس کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلٰی کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے جہاں 44 افراد ہلاک ہوئے وہاں متعدد افراد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس سارے معاملات کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ ایکسائز کی ٹیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی جس نے ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جس میں کہا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے دو ماہ قبل زہریلی شراب برآمد کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کی، جبکہ مبینہ رشوت لینے کے بعد قبضہ میں لی گئی شراب سرکاری مال خانہ میں جمع کرانے کے بجائے تھانے میں ہی رکھی اور کرسمس کے موقع پر یہی زہریلی شراب دوبارہ انہیں ملزموں کو مبینہ بھاری رقوم لیکر دیدی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…