جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لاہور پولیس نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی چوری ہونے والی رقم کتنی دیر میں برآمد کرواکر مجرم گرفتار کر لئے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی چیمبر آف کامرس کے صدر اور نائب صدر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد ملک نہیں۔لاہور پولیس کی جانب سے چوری ہونے والے 5 لاکھ روپے 24 گھنٹے میں ڈھونڈ نکالنے پر چینی حکام نے خوشی کا اظہار کیا۔
چینی شہری رابن نے لاہور پولیس کی اس برق رفتاری پر مسرت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو پاکستان میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایک روزقبل چینی حکام کے گھر سے 5 لاکھ روپے چوری ہوگئے تھے جنہیں لاہور پولیس نے 24 گھنٹے میں برآمد کرلیا تھا۔
چینی شہریوں کی جانب سے اس بروقت کارروائی پر ڈیفنس پولیس اسٹیشن کی اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس(اے ایس پی) انوش مسعود کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔اے ایس پی انوش مسعود کا ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے گھر میں پیش آنے والی چوری کی واردات کے بعد ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہم نے مسروقہ رقم برآمد کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چوری میں ملوث افراد کو ٹریس کیا اور تکنیکی انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے چوری میں ملوث افراد تک پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق چینی شہریوں کے گھر ہونے والی چوری کی اس واردات میں مقامی ملازم ملوث تھے جنہیں حراست میں لیا جاچکا ہے، مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…