منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قطریوں کے بعد تلور کے شکار کیلئے کس ملک کے بادشاہ سمیت 7 شاہی افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیئے گئے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (آن لائن ) وفاقی حکومت نے بحرین کے بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سمیت شاہی خاندان کی دیگر اعلیٰ شخصیات کو نایاب پرندوں کے شکار کیلئے 7 خصوصی پرمٹ جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق یہ پرمٹ ملک میں 17۔2016 میں تلور کے شکار کیلئے جاری کیے گیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں نایاب پرندے کے شکار کیلئے جن افراد کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں بادشاہ کے ایک بزرگ رشتہ دار، ان کے مشیر دفاع، ایک فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جبکہ شاہی خاندان کے دیگر دو اراکین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ناصرف ان نایاب پرندوں کے شکار کی پابندی کے حوالے سے مختلف بین الاقوامی نوعیت کے تحفظ کے کنونشنز پر دستخط کررکھے ہیں بلکہ ملک کا جنگلی حیات کے تحفظ کا قانون بھی ان پرندوں کے شکار کو ممنوع قرار دیتا ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ پرمٹ پر وفاقی وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول نعیم اقبال چیمہ نے دستخط کیے ہیں اور ان کو اسلام آباد میں موجود بحرین کے سفارت خانے کے ذریعے ان کے شاہی خاندان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
نعیم اقبال چیمہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی ریاست کے شاہی خاندان کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘پاکستان کی وزارت خارجہ اسلام آباد میں قائم بحرین کے سفارت خانے کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور بحرین کے بادشاہ کی جانب سے 17۔2016 میں تلور کے شکار کا انتظام کرنے کیلئے متعلقہ صوبوں کی انتظامیہ کو تجویز بھجوا دی گئی ہیں’۔خط کے مندرجات کے مطابق بحرین کے بادشاہ کو سندھ میں ضلع جامشورو کا علاقہ شکار کیلئے فراہم کیا جائے گا، جس میں تھانو بولا خان، کوٹری، منجہاند اور سہون کی تحصیلیں شامل ہیں۔
بحرین کے بادشاہ کے بزرگ رشتہ دار شیخ ابراہیم بن حماد بن عبداللہ الخلیفہ کو شاہ بہادر تحصیل اور جان آباد، اور ضلع ٹھٹھہ کی سونڈا یونین کونسل میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔بحرین کے مشیر دفاع شیخ عبداللہ بن سلمان الخلیفہ ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل تاجی میں تلور کا شکار کریں گے۔
اس کے علاوہ بحرین کے فیلڈ مارشل اور بحرین کی دفاعی فورسز کے چیف کمانڈر شیخ خلیفہ احمد الخلیفہ بلوچستان کے ضلع ماشوخیل کی تحصیل تویسار میں تلور کا شکار کریں گے۔جبکہ بحرین کے بادشاہ کے کزن اور وزیر داخلہ لیفٹننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں تلور کا شکار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…