بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

موسم کا نیا سسٹم داخل، شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

datetime 17  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں نئے موسمی نظام کے داخل ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ صوبے میں داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر بالائی و پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری اور بارش متوقع ہے، جبکہ اسی عرصے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ممکنہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، سیاحت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، جبکہ مری کا رخ کرنے والے سیاح خصوصی احتیاط برتیں اور جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیاحوں کی سہولت کے لیے مری کے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…