منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلسطین کے لئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،ہمایوں جمشید

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے سانحہ حویلیاں میں جانبحق ہونے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور سانحہ میں جنید جمشید سمیت جانبحق ہونے والے تمام افراد کے لئے دعائے مغفرت کی،ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے جنید جمشید کی دینی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے ہمایوں جمشید کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اس کی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ اور مقاصد سے آگاہ کیا،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفدسے ملاقات کے دوران معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوا م مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جلد ہی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا کے تمام مظلوموں سے ہمدردی و یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے،ملاقات کے دوران وفد نے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…