کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی ایازسومرواورعذراپیجیونے قومی اسمبلی کی نشتوں سے استعفے دے دیئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عذراپیچیوکی نشت سے این اے 213سے سابق صدرآصف علی زرداری جبکہ این اے 203سے بلاول بھٹوزرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لینگے جوکہ اگلے سال مارچ کے وسط میں ہونگے ۔
واضح رہے آصف ز رداری نے گڑھی خدابخش میں جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے موجودہ قومی اسمبلی میں آنے کےلئے انتخابات کااعلان کیاتھاجس کے پیش نظران دوارکان اسمبلی نے اپنی نشتیں خالی کی ہیں ۔