لیکن ۔۔اس کے باوجود محترمہ کے اصل قاتل سامنے آ سکے اور نہ ہی بے نظیر (بھٹو) کو انصاف مل سکا‘ آج بھی ۔۔ان کے صاحبزادے فرما رہے ہیں (بلاول‘ بے نظیر کے قاتلوں سے انتقام لوں گا) آپ اگر اپنے پانچ سالہ اقتدار میں یہ کام نہیں کر سکے تو آپ آج یہ کیسے کریں گے؟ آصف علی زرداری کی آج کی تقریر واقعی سرپرائز تھی‘ زرداری صاحب نے اپنے صاحبزادے کے ساتھ قومی اسمبلی جانے کا اعلان کر کے پورے ملک کو حیران بھی کر دیا اور پریشان بھی‘ حیرانی حکومت کیلئے ہے کیونکہ جب آصف علی زرداری اور بلاول (بھٹو) دونوں قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے تو حکومت کیلئے ایوان چلانا مشکل ہو جائے گا جبکہ پریشانی عمران خان کیلئے ہے‘ کیسے‘ تین نقطے ہیں‘ پہلا نقطہ‘ الیکشن اب صرف 2018ء میں ہوں گے کیونکہ کیا زرداری صاحب اور بلاول (بھٹو) (اس) اسمبلی میں آنا پسند کریں گے جس نے تین چار ماہ میں ختم ہو جانا ہو‘ دو‘ ایک زرداری کسی دوسرے کیلئے بھاری ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یہ عمران خان کیلئے ضرور بھاری ثابت ہو گا‘ یہ خان صاحب کے حصے کا کیک بھی کھا جائے گا‘ اپوزیشن اب ایک ہی ہو گی اور وہ ہوگی زرداری صاحب کی اپوزیشن اور تین‘ عمران خان کے ساتھ پیپلزپارٹی کا امکان آج سے ختم ہوگیا‘ وہ کھیت جو عمران خان نے بویا تھا (اس) کی فصل اب زرداری صاحب کھائیں گے۔