ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی خان میں سر عام اسلامی قوانین اور تعزیرات پاکستان کا مذاق اڑا نے اور دعوت نامے میں نا زیبا الفاظ استعمال کرکے گناہ کی دعوت دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق شیخ برہان نامی شخص کی رسم حناکیلئے چھپوائے جانے والے دعوت ناموں میں غیر مہذب الفاظ استعمال کئے اور دعوت نامے تقسیم بھی کروا دیئے جس پر پولیس حرکت میں آ گئی اور شیخ برہان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دعوت ناموں میں شراب نوشی کی سر عام دعوت دی گئی ہے۔شراب نوشی کی سر عام دعوت پر اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی ۔نجی ٹی وی چینلARY کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیاتھا جس پر شیخ برہان کو گرفتار کر لیا ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اسد کھرل نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری سرپرستی میں شراب فروخت کی جا رہی ہے اس لئے لوگوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
’’فل ٹن پروگرام‘ ‘انوکھا دعوت نامہ۔۔۔مہندی کے کارڈ پرکھلے عام شراب کی دعوت دینے والا ملزم گرفتار
27
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں