جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی قیادت میں2017ء میں کیا ہونے والا ہے ؟ حسین نواز نے انکشاف کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں2017ء میں بھی ترقیاتی ایجنڈے کوآگے بڑھایا جائے گا، پانامہ لیکس کیس میں عدالت جو بھی ثبوت طلب کرے گی ہم پیش کریں گے ، میثاق جمہوریت میں جس سیاست پر اتفاق ہوا تھا سب کو اسے آگے بڑھانا ہوگا، امید ہے سابق صدر آصف علی زرداری اور دوسرے بھی اچھی اقدار کی سیاست کریں گے ،احتجاجی سیاست کرنے والوں کے ایجنڈے کو قوم بخوبی سمجھتی ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہو ں نے ایڈوکیٹ سپریم کو رٹ راجہ سلمان اکرم کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ حسین نواز نے کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ ہم پانامہ لیکس کیس میں عدالت کو مطمئن نہ کر یں، عدالت کو جن بھی کا غذات کی ضرورت ہو گی اور جو بھی ثبوت طلب کیے جائیں گے ہم وہ تمام مہیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیا سی جماعتیں میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق سیاست کریں ،میثاق جمہوریت میں جس سیاست پر اتفاق ہوا تھا اسی کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں اچھی اقدار کی سیاست کے خواہاں ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی اچھی اقدار کی توقع رکھتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ احتجاج کی کال دینے والوں کے بارے میں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ، قوم دیکھ چکی ہے کہ احتجاجی سیاست کاسرکل کتنی مرتبہ دہرایا جا چکا ہے ، احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو قوم بخوبی سمجھتی ہے۔ قوم دیکھے گی کہ 2017ء کاپاکستان 2016ء سے کہیں مختلف ہوگا، 2017ء میں وزیر اعظم کی قیادت میں ترقیاتی ایجنڈے کوآگے بڑھایا جائے گا اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ ملکی ترقی کا ایجنڈا آگے نہ بڑھایا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ قوم اندرونی وبیرونی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی توفیق اور ہمت دے ،ملکی ترقی میں ہر شہری کو اپنا کر دار اداکرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…