بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے بعد ایک اور اہم سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت ،ویلکم ویلکم کے نعرے،جاوید ہاشمی نے فوری جواب دیدیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے سینئر سیاستدان جاوید ہا شمی کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیدی جبکہ جا وید ہا شمی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی اپنے گھر میں صاف کہہ کر آیا تھا کہ میں مروں تو مجھے مسلم لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔ الحمر امیں خواجہ رفیق شہید کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ جا وید ہا شمی صاحب ! آ پ ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے تالاب میں واپس جانے کی تیا ری کر رہے ہیں لیکن آپ جس جماعت میں بھی گئے آپ کو قربانیوں کا صلہ نہیں ملا ، میں آپ کواعلانیہ طورپراتنے سیاستدانوں کی مو جو دگی میں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ، آپ اگر مولانا مو دودی کی فکر اور فلسفے کے ساتھ منسلک ہوجائیں تو عزت بھی ملے گی ، مقام بھی ملے گا اور سب کچھ ملے گا ۔

سیمینار سے خطاب کے دوران جاوید ہا شمی نے لیاقت بلوچ کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں پا رٹی وابستگی کے حوالے سے مختلف زمانوں میں مختلف قیاس آرائیاں زبان زد عام رہی ہیں ، ایسی باتیں ہو تی رہتی ہیں، اگر چہ میں مسلم لیگ سے روٹھ کر پی ٹی آئی میں آیا تھا لیکن میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی اپنے گھر میں صاف کہہ کر آیا تھا کہ میں مروں تو مجھے مسلم لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔ سیمینار میں شرکت کے لئے آنے والے (ن) لیگ کے کارکن بھی ویلکم ویلکم ہاشمی ویلکم کے نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…