ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

صبر کا پیمانہ لبریز،شادی کو متنازعہ بنانے والوں کو مریم نواز کا ٹوئٹرپر بھرپورجواب

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شادی کی 24 ویں سالگرہ پر اپنی رخصتی کے لمحات کی تصویریں شیئر کی ہیں جس کے بعد بہت سے پاکستانیوں کے اندیشے غلط ثابت ہوگئے اور ان کی شادی کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی بڑی صاحبزادی مریم نواز جہلم سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر) صفدر اعوان سے 1992 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ۔ ان کی شادی کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ شادی والدین کی رضا مندی کے بغیر ہوئی ہے تاہم مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے بعد تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئی ہیں۔

مریم نواز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” شادی ایک مقدس قسم ہے، 25 دسمبر ہماری شادی کی 24 ویں سالگرہ کا دن ہے“۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی رخصتی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن پر لکھا ” رخصتی ، باپ کی دعاؤں میں“۔واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ہی وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ مریم نواز کی خواہش پر ہی شادی کیلئے یہ دن منتخب کیا گیا ہو، تاکہ وہ ایک ہی دن دہری خوشیاں منا سکیں۔
c0i63rnxeaav6uw

c0jdtxdxaaans9p

c0jdtxpwiaahja0

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…