جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چائے والے کے بعد اب پیش ہے پش اپس والا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انگلینڈ میں قومی کر کٹ ٹیم کی جانب سے فتح کے بعد پش آپس لگانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا۔

کمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش آپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس کے معاملے پر وضاحت ضروری ہے،تاثر دیا گیا کہ پش آپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش آپس لگا دئیے ،اب مجھے لوگ کہتے ہیں “رانا افضل پش اپس والے ،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش آپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئر مین عبدالکہار ودان کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ میں ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی رکن رانا محمد افضل نے کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں پش آپس کا معاملہ نہ ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے پر کیوں نہیں رکھا گیا،میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں،پش اپس والے معاملے پر میڈیا نے بہت جھوٹ بولا،تاثر دیا گیا کہ پش اپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں،عمران خان نے بھی اسی لئے پش اپس لگا دئیے،پش اپس کے معاملے کو وضاحت ہو نہیں تو کمیٹی کی بدنامی ہو گی،اب مجھے لوگ کہتے ہیں “رانا افضل پش اپس والے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ معاملے کی وضاحت نجم سیٹھی نے کر دی تھی،نجم سیٹھی نے سینٹ قائمہ کمیٹی میں بھی وضاحت کی تھی،نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑی پش اپس لگا کر صرف خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔جس پر چیئر مین کمیٹی عبدالکہار ودان نے کہا کہ کوشش کریں گے پش اپس کا معاملہ اگلے کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کریں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…