کراچی (آئی این پی )ان 100رہنمائوں کو گرفتار کر لو, عدالت نے حکم جاری کر دیا, انسداد دہشت گردی کی عدالت ، اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہوسکی اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر میں معاونت کے الزامات میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں متحدہ کے 73 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے سماعت کے بعد ایک ابر پھر قائد ایم کیو ایم سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ مرکزی رہنماؤں میں فاروق ستار ‘ رشید گوڈیل ‘ نسرین جلیل ‘ خواجہ اظہار الحسن سمیت 73 رہنما شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایم کیو ایم کے ان 100رہنمائوں کو گرفتار کر لو، عدالت نے حکم جاری کر دیا
26
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں