پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’تاریخ رقم ہو گئی ‘‘ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کے موقع پر جرمنی اور یوکرین کا پاکستانی عوام کو بڑا سرپرائز

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے آج جناح ہسپتال لاہور کی دیوار پربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کاپاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پوٹریٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پوٹریٹ پاکستان ، جرمن اور یوکرین کے آرٹسٹوں نے 5 روز میں مکمل کیا جس کی کل لمبائی و چوڑائی 1900 مربع فٹ ہے اس پوٹریٹ کی ایک نمایاں خوبی قائد اعظم کی آنکھیں ہیں جو ہر اینگل سے یکساں طور پر دیکھنے والے کی جانب دیکھتی محسوس ہوتی ہیں۔قائد اعظم کے پوٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر مشیر اطلاعات ملک احمد محمد خاں بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوٹریٹ بانی پاکستان قائد اعظم کی انتھک خدمات کو ایک خوبصورت خراج تحسین ہے اور اس پوٹریٹ کے بنانے والے آرٹسٹ پوری قوم کی جانب سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمایاں شخصیات کی پوٹریٹ گریٹر اقبال پارک سمیت صوبہ کے دیگر شہروں میں بھی بنائی جائیں گی تاکہ نئی نسل کو قومی لیڈرز کی خدمات سے آگاہی ملے۔ اْنہوں نے کہا کہ آج ہمیں قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لیے انتھک محنت کریں اور تحریک پاکستان جیسے جذبہ سے کام لیتے ہوئے پاکستان کو ایشیاء کی عظیم اقتصادی قوت بنائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اقتدار کو عوام کی خدمت کے لیے استعمال کیاہے اور ہمار ا عزم ہے کہ ہم جمہوریت اور اقتدار کو پاکستان کی بہتری کے لیے استعمال میں لائیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نوجوانوں میں تحریک پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرے تاکہ اْنہیں یہ اندازہ ہو کہ یہ ملک کتنی مشکلات کے بعد معرض وجود میں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…