لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو پیپلزپارٹی احتجاج کا اعلان کر یگی تو انکا ساتھ دوں گا ‘کر پشن کیخلاف اور پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے ‘تحر یک انصاف پانامہ لیک کے معاملے اپنے موقف پر آج بھی قائم ہے اور عوام کے سامنے بھی حکمرانوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کر یں گے ۔
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں پانامہ لیکس کے کر پشن کے سیکنڈلز کو جس طر ح پوری قوم کے سامنے بے نقاب اور زندہ رکھا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اگر پیپلزپارٹی27دسمبر کو اپنے چار مطالبات کی عدم منظوری پر سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلتی تو میں انکا پھر ساتھ دوں گا اور میں سمجھتاہوں کہ اپوزیشن کو بھی کر پشن کے خلاف متحد ہو نا چاہیے۔