منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایوان صدر میں چوری،گیارہ سالہ بچے نے بڑا کام کردکھایا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران کی طرف سے 11سالہ بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ، ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار ، ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقریر چوری کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے 11سالہ بچے کو انصاف مل گیا ۔ ایوان صدر حکام نے ننھے سبیل حیدر کی تقریر کا سکرپٹ چوری کر نے اور کسی اور بچے سے ریکارڈکروانے پر معذرت کر لی ، ساتھ ہی ساتھ ریکارڈڈ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی جبکہ عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔چھٹی جماعت کے طالب علم سبیل حیدر کی تقریر کچھ یوں تھی کہ ’’ ہر کسی کو یہ گلہ ،وطن سے یہ نہیں ملا، وطن سے وہ نہیں ملا، کوئی تو ہو جو یہ کہے کہ تو نے وطن کو کیا دیا، میں نے وطن کو کیا دیا ،

جناب صدر مملکت اورمعزز حاضرین، نا چیز مختصر قامت ضرور ہے لیکن کم فہم ہرگز نہیں ‘‘۔انصاف ملنے پر ننھے سبیل حیدر نے کہا کہ حق کے لئے آواز بلند کی ،خاموش رہتا تو کئی بچوں کا نقصان ہوتا، میں مایوس ہوا چاہتا ہوں باقی نہ ہوں ، یہ جنگ میں نے اپنی ذات کے لئے بلکہ پاکستان کے بچوں کے لئے شروع کی تھی ۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین نے بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ۔ واقعہ میں ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…