اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو اور گوپس میں درجہ حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی06، استور ، ہنزہ مین منفی05، کوئٹہ ، دیر، کالام میں منفی 04، گلگت ،بگروٹ میں منفی 03، لوئیر دیر راولاکوٹ مین منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میڑو لوجسٹ محمد ریاض نے کہاہے کہ لاہور میں 2روز تک دھند کا راج ہوگا،، جس کے وجہ سے 10دن تک بارش کا امکان نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور بھر میں دھند کا سلسلہ مزید دو روزتک جاری رہے گا، دس دن یعنی نئے سال کے پہلے ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔