ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاکستانیوں کیلئے خوشخبری‘‘سی پیک سے کتنی لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی؟ 2030 ء تک پاکستان کہاں ہوگا؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)’’چین پاکستان اکنامک کوریڈور سے 2015 ء اور 2030ء کے درمیان عوام کوتقریباً 7 لاکھ برائے راست ملازمتیں میسّر آئینگی، یہ پروجیکٹ معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے جو 2 سے2.5 فیصد پوائنٹس پاکستان کی سالانہ معاشی پیدوارمیں اضافے کا سبب ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں مسلسل توانائی کی قلت پرقابو پانے کے لئے 33 ارب ڈالر کی مالیت کا توانائی انفرااسٹریکچر تعمیر کرے گا، موجودہ 229 ارب ڈالر پر مشتمل ملکی معیشت میں 2025 ء تک 1.30 کھرب ڈالر کی توسیع اس منصوبے کا ایک اہم نتیجہ ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار تحقیقی مرکز برائے اطلاقی معاشیات، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے جمعہ کوتحقیقی مرکز برائے اطلاقی معاشیات میں ایک لیکچر کے دوران کیا۔پروفیسر ثمینہ خلیل نے کہا اس منصوبے کی ترقیاتی ترجیحات میں ٹرانسپورٹ، ذرائع ابلاغ، توانائی انفرااسٹریکچر، انڈسٹریل پارکس، اسپیشل اکنامک زون اور افراد کا افراد سے تعاون شامل ہیں۔انھوں نے کہا اس معاہدے کا مقصد حکومت کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اس اکنامک کوریڈور کی منصوبہ بندی اور افزائش میں تعاون کرسکے اور کوریڈور سے منسلک معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکے، یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کی توسیع اور ترقی کا سبب ہوگا، انھوں نے کہااکنامک کوریڈور کے اہم مثبت نتائج میں 2025ء تک 5 ہزار ڈالر تک فی کس آمدن میں اضافہ، ملکی برآمدات میں موجودہ 25 ارب ڈالر سے 150 ارب ڈالر تک اضافہ اور قومی بچت میں کل جی ڈی پی کا26 فیصد تک اضافہ شامل ہیں۔انھوں نے کہا اس منصوبے کی چند اہم خصوصیات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کے اعتمادکی بحالی، قومی جی ڈی پی کی افزائش میں 7 فیصد اضافہ، تعمیراتی سیکٹر کے تحت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، شعبۂ توانائی میں بحرانی کیفیت کا خاتمہ، انفرااسٹریکچر کی ترقی، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ملازمت کے مواقع، کوریڈور سے منسلک نئے خصوصی معاشی زون کا قیام اوراس سے منسلک تمام خطوں اور صوبوں کے لئے یکساں معاشی فوائد کی ضمانت نمایاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…