منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فرنٹ مین کے گھر چھاپہ ۔۔ زرداری نے بڑ ااعلان کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہے گا،ہمیں اپنی خامیوں پر مثبت نظر ڈالنی ہے،انورمجیدکے ساتھ تعلقا ت سے انکار نہیں،ان کے ساتھ کیا ہوا اور کیوں ہوا وزیرداخلہ سے پوچھیں۔ امید ہے ڈاکٹر عاصم کو انصاف ملے گا۔وہ اتوار کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مزار قائد پربانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں،پاکستان ہمیشہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہے گا،ہم درخواست کرتے ہیں کہ سوچ مثبت رکھیں،ہمیں اپنی خامیوں پر مثبت نظر ڈالنی ہے،انور صاحب کا معاملہ عدالت میں ہے بات کرنا قبل از وقت ہے،انور مجید کے ساتھ کیا ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھیں،انور مجید سے تعلقات سے انکار نہیں،امید ہے ڈاکٹر عاصم کو انصاف ملے گا،ڈاکٹر عاصم اور ان کے وکلاء سے رابطے میں رہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرا علاج امریکہ اور لندن میں ہوتا ہے۔آصف علی زرداری نے یوم قائد کے موقع پر مزائد قائد پر حاضری دی،آصف زرداری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سندھ کابینہ کے ارکان بھی سابق صدر کے ہمراہ موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…