پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی نے گلے میں کشکول ڈال کر صوبائی حکومت سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر احتجاجاً شہر میں چندہ مانگنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پی کے حکومت نے ان کے ترقیاتی فنڈز بند کر رکھے ہیں، اسی لئے انہوں نے چندہ مہم شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پشاور کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے لیکن اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ضیاء اللہ آفریدی نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ نے فنڈز کیوں بند کر رکھے ہیں؟ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عوام سے چندہ اکھٹا کرکے ترقیاتی کام کرینگے۔ سابق وزیر معدنیات نے چندہ مہم بشیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔ مہم کے دوران شہریوں نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہزاروں روپے کا چندہ دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء گلے میں کشکول ڈال کر سڑکوں پر بھیک مانگنے لگ گئے
25
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں