پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹو ں کا امریکی جریدے کو انٹر ویو ، والد کے بارے میں کیا ،کیا کہا ؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحب زادوں بیرسٹر سعد اور علی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کو قائد اعظم کے وڑن کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں جہاں افراد کی بجائے اداروں کو اہمیت دی جائے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحب زادوں بیرسٹر سعد باجوہ اور علی باجوہ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے والد کے متعلق بھی بتایا۔
بیرسٹر سعد نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں بتایا کہ اْن کے والد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کی میز پر کوئی اچھی کتاب موجود نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ ان کی لائبریری میں تاریخ، سفارت کاری اور سیاسیات سے متعلق کتابیں موجود ہیں، جنرل باجوہ یورپی تاریخ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور بھارت کے بارے میں اْن کا مطالعہ وسیع ہے۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ سالگرہ پر دونوں بھائیوں بیرسٹر سعد اور علی نے اپنے والد جنرل قمر جاوید باوجوہ کو کتابیں تحفے میں دیں جس میں ایک کتاب بھارت سے متعلق تھی۔دونوں بیٹوں نے یہ بھی بتایا کہ اْن کے والد کو کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا شوق ہے، انہیں جاوید میانداد اور ویو رچرڈز کا کھیل بہت پسند ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملکہ ترنم نور جہاں کے سریلے گیت بھی پسند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سعد اور علی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نانی اور دادی کی قبروں پر حاضری دے رہے تھے، اس دوران ان کے والد کو فون کال آئی جس کے بعد جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے، بعد میں یہ خبر سامنے آئی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنادیا گیا ہے۔بیرسٹر سعد کا کہنا تھا کہ اْن کے والد غیر ذمہ داری کو ہرگز برداشت نہیں کرتے، دہشت گردی کے خلاف ان کا موقف واضح ہے اور اسے پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں، انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنا ان کے لیے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…