منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے تحریک انصاف کے کتنے رہنماؤں اور کارکنوں کو فارغ کر دیا؟بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی!!

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں کارکنوں کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔پنجاب کے چار اضلاع میانوالی، اٹک، نارووال اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکرز کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی اور انہیں اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے۔عمران خان نے ان ورکرز پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی سے روگردانی کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘نواز شریف نے سیاست میں ضمیر خریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف کروائی،چھانگا مانگا سیاست کے موجد وزیر اعظم سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال دینا چاہتے ہیں’۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ‘نواز شریف ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید کر ہی اقتدار تک رسائی حاصل کرتے ہیں، ملک سے نظریاتی سیاست کے خاتمے میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘نواز شریف اور ان کے بد ترین طرز سیاست اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے، آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو خریدنے کے لیئے کوئی ضمیر میسر نہیں آئے گا’۔اطلاعات کے مطابق میانوالی سے ملک مطیع اللہ ، فیصل آباد سے ممتاز چیمہ، حسن مسعود ملک اور ذیشان لیاقت کی تحریک انصاف کی رکنیت معطل کی گئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…