منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں حاضری،کون سب سے آگے اور کون سب سے پیچھے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں گزشتہ تین سالوں میں سب سے کم حاضر رہنے والے ارکان میں پیپلزپارٹی کے علی محمد خان مہر پہلے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوسرے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف تیسرے نمبر پر رہے جبکہ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب 98فیصد حاضریوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر رہے ، وزیراعظم نوازشریف صرف61مرتبہ ایوان میں آئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ایوان میں سب سے کم حاضر ہونے والے اراکین میں پہلے نمبر پر پیپلزپارٹی کے علی محمد خان مہر، دوسرے نمبر پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف رہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی حاضریوں کا تناسب84فیصد اور قائد حزب اختلاف سید خورشید کا 56فیصد رہا۔وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب ایوان میں آنے والے سب سے زیادہ اراکین میں پہلے نمبر پر رہے جن کی حاضریوں کا تناسب98فیصد رہا۔ فریال تالپور36مرتبہ ایوان میں آئیں ۔ وزیراعظم نوازشریف صرف61مرتبہ ایوان میں آئے ۔ ایوان میں اہم وزراء صرف وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ہی نظر آئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…