جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا گرینڈ آپریشن ،متعددرہنماء پارٹی سے فارغ،نام جاری

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) عمران خان نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا ۔جاری بیان کے مطابق میانوالی سے ملک مطیع اللہ ، فیصل آباد سے ممتاز چیمہ، حسن مسعود ملک اور ذیشان لیاقت کو تحریک انصاف سے خارج کر دیا گیا۔اٹک سے احسن کمبڑیال ، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے،اٹک ، ناروال ، فیصل آباد اور میانوالی سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت پر درجنوں افراد کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی، معطل ہونے والے اراکین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، فیصل آباد سے باؤ یعقوب ، میاں محمد اقبال ، میاں شفقت محمود، آفتاب بھٹی، ایاز گجر اور مس نصرت شفیق کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، میانوالی سے ببلی خان ، ڈاکٹر صلاح الدین ، سید محمود شاہ ، فاروق درال اور ملک ممتاز ،فیاض شاہ ، خورشید خٹک، غلام محمد خٹک، ظفر خان بلچ اور نادر شہروز اور ماجد کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ناروال سے طارق انیس، وکیل منج اور ارشد منج کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔



کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…