کراچی ( این این آئی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے تنظیمی معاملات فریال تالپور اور آصفہ بھٹو کے حوالے کر دیئے، ڈاکٹر عاصم کیس میں وکلا ء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ آصف علی زرداری نے ڈیڑھ سال کے بعد وطن واپس آتے ہی سیاسی اور پارٹی سر گرمیاں تیز کر دی ہیں۔
آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سندھ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ سندھ کے تنظیمی معاملات کا مکمل اختیار فریال تالپور اور آصفہ بھٹو کو سونپ دیا۔ سابق صدر نے ڈاکٹر عاصم کیس کے وکلا ء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ قانونی مشاورت کیلئے اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور فاروق نائیک کو طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری ڈاکٹر عاصم سے ہسپتال میں ملاقات بھی کرینگے۔
بتایا گیا ہے کہ اصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے آج لاڑکانہ روانہ ہونگے۔ حکومت مخالف تحریک پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی کیلئے 27 دسمبر کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نوڈیرو ہاس میں طلب کر لیا گیاہے۔