اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی شاہدرانانے انکشافات کئے ہیں کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دورحکومت میں بہت سے چیزیں مسنگ ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد رانانے کہاکہ ای سی سی کے ایک ماہ میں تین سے چاراجلاس ہوناہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت میڑوبس منصوبے کوالگ منصوبہ بتارہی تھی کہ اس کاسی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں کہاگیاکہ میڑوبس منصوبے کوبھی سی پیک کاحصہ ہونے کااعلان کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ای سی سی کے ہونے والے اجلاس میں کئی چیزیں اہم وزرا سے بھی خفیہ رکھی گئیں
جبکہ اس اجلاس کے بارے میں کارروائی دیگرمتعلقہ وزارتوں کوبھی نہیں بھجوائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے کئی منصوبے عوام کی فلاح کےلئے ہیں جن کے بارے میں حکومت سے بیورکریسی معاملات خفیہ رکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی کامنصوبہ بھی بہت اہمیت کاحامل ہے لیکن بیوروکریسی اس معاملے میں بھی حکومت کوبے خبررکھے ہوئے ہے ۔
Watch special report on Orange line metro train… by waqas464