اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دارالحکومت میں قائد اعظم یونیورسٹی منشیات کاگڑھ بن گئی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کااستعمال عام ہے اورایک داخلی راستے پرہی پولیس کاناکہ ہے جوکہ برائے نام ہے جبکہ یونیورسٹی میں جانے والے دوسرے راستوں سے با آسانی منشیات پہنچائی جارہی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طلبانے کہاکہ یونیورسٹی میں شراب ،چرس کادھندہ عام ہے اوراس میں انتظامیہ بھی مبینہ طورپرملوث ہے ۔طلباکاکہناہے کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چوبیس گھنٹے مختلف افرادکی آمد رہتی ہے اوران کوکوئی روکنے والانہیں ہے ۔پولیس ناکے پرتعینات اہلکاروں سے جب اس بارے میں پوچھاگیاتووہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے ۔