اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے شہید نعت خواں جنید جمشید کے بارے میں بتایاکہ وہ ایک بہت ہی سادہ انسان تھے ۔مولاناطارق جمیل نے بتایاکہ جب ہم تبلیغ کےلئے تین چلے لگاچکے تواس کے بعد جنید جمشید کیاکرتاکیوں کہ کام تواس کوئی آتانہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ جنید جمشید نے اس موقع پرپہلی البم بنائی اورمجھے بتایاکہ اس کانام ’’امربالمعروف ونہی المنکر‘‘رکھ دوں تومیں مسکرانے لگاکہ یہ بھی کوئی نام ہے توپھرمیں نے اس کی پہلی البم کانام ’’جلوہ جاناں‘‘ رکھااوراس کے بعد جنید جمشید کی تمام البموں کے نام میں نے ہی رکھے ۔