جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں لاشوں کی بے حرمتی،راتوں رات ارب پتی بننے کی خواہش نے چار ملزمان کو حوالات پہنچا دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آئی)راتوں رات ارب پتی بننے کی خواہش نے چار ملزمان کو حوالات پہنچا دیا۔ملزمان سے ڈیٹیکٹر ڈیوائس بر آمد ،لاشوں کی بے حرمتی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج۔

ایس ایچ او ہوید محمد نور خان وزیر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہُوئے کہا کہ کئی ماہ سے ہوید کے علاقے میں قبروں میں سونا چاندی اور دیگر قیمتی ہیرے جواہرات کی تلاش میں لاشوں اور زیارتوں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی ایس پی عمر حیات خٹک اور مجھے سپیشل ٹاسک حوالے کیاجس کیلئے ہم نے علاقے میں مخبر چھوڑ دیئے اور خود مختلف قبرستانوں میں رات گزاریں بالاخروہ گروہ جو رات کی تاریکی میں ان قبروں جو قیام پاکستان سے پہلے بنائے گئے ہیں جس کے بارے میں عام تاثر یہ پایا جا رہا تھا کہ انگریز و ہندوں نکلنے کے دوران ان قبرستانوں میں ہیرے جواہرات اور سونا چاندی چھپا کر زیارتوں کا نام دیا ہے یہ گروہ بھی راتوں رات ارب پتی بننے کی لالچ میں آندھے ہو کر قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر علاقہ عوام میں شدید غم و غصہ تھا

ہوید پولیس نے ایک ماہ کی دن رات کوششوں کے بعد ملوث ملزمان عارف اللہ ،سعود الرحمن ،میر اللہ جان اور تحصیل خان کو گرفتار کر لیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ ملے ہوئے گروہ کی تلاش بھی جاری ہے بہت جلد اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے ملزمان سے زمین کے اندر اشیاء کی تشخیص کرنے والا آلہ بھی بر آمد کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…