لاہور ( این این آئی)پاکستان میں غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی نے اپنے رنگ دکھادیئے،انتہائی سنگین پیش گوئی نے ہوش اُڑادیئے،ملک میں غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں اور آئندہ ماہ بھی بارشیں کم ہونے کی توقع ہے ۔ اس بنا پر کسانوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیں۔
اس حوالے سے صوبہ بھر سے ڈی سی اوز اور کمشنرز کو بھی آئندہ ماہ پانی کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ بھی متاثر ہوا ہے جبکہ دسمبر کی نسبت جنوری میں پانی کے ذخائر نسبتاََ بہتر ہونے کی توقع ہے لیکن برفباری معمول کے مطابق ہی ہو گی ۔ اس لیے پانی کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ کا امکان نہیں ہے لہٰذا کاشتکار اس پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی کی فراہمی کا انتظام کریں۔