کراچی (آن لائن)لاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی بجائے عرب ملک مسقط بھیج دیاگیا تھا لیکن اب ایک شہری کی طرف سے سول ایوی ایشن سے اس ضمن میں استفسار کیاتو ایسا جواب ملا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔تفصیلات کے مطابق جذباتی جھاڑوکے نام سے ٹوئیٹر ہینڈل سے شہری نے سول ایوی ایشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بالکل ، انسانوں کی پرواہ کس کو ہے؟ صرف سیاسی احکامات پر عمل درآمد کریں، ایسا ہی ہے سول ایوی ایشن کی طرف سے جواب دیاگیاکہ کراچی میں فضائی آپریشن معطل ہونے اور ایسے طیاروں کو آپریٹ کرنے کے لیے قریب ترین ہونے کی وجہ سے پی کے 307کو مسقط بھجوایاگیا، آپ نے انہیں منتخب کیا اور اب ہم ان کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔یادرہے کہ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایاکہ کراچی ایئرپورٹ پر دھند کی وجہ سے پرواز کو مسقط بھجوایاگیاتاہم موسم میں بہتری آتے ہی طیارے کو دوبارہ کراچی بلالیاگیا۔