منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’’خدا جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ‘‘ شارجہ میں مقیم پاکستانی راتوں رات کتنا امیر ہو گیا ؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی)’’خدا جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ‘‘شارجہ میں مقیم پاکستانی راتوں رات کتنا امیر ہو گیا ؟ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کا مالک بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعد خان نامی پاکستانی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری سے 2290 اور 232 سیریز کی ٹکٹیں خریدی تھیں جس سے اس کا ایک ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔ یہ تیسرا موقع تھا جب سعد خان نے دبئی ڈیوٹی فری میں اپنی قسمت آزمائی کی جس نے اسے مالا مال کر دیا ہے۔اس انعام کا اعلان دبئی ڈیوٹی فری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔
تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں چیزوں کی خریداری پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہنے والی دبئی ڈیوٹی فری میں 161.817 درہم کی چیزیں فروخت کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…