ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

آصف علی زارداری کی پاکستان آمدسے قبل بڑی گرفتاری ہو گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (آئی این پی)سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کے تین دفاتر پر رینجرز نے چھاپے مارکر4افراد کو حراست میں لے لیا۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کارروائیاں آئی آئی چند نگر روڈ،ہاکی سٹیڈیم اور میٹروپول کے قریب کی گئیں جبکہ چھاپوں کے دوران دفاتر سے اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا،دفاتر آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے ہیں۔
جبکہ رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں بھی کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔
برآمد کئے گئے اسلحہ میں آٹھ ایس ایم جی‘ سات رپیٹرز اور چار رائفل شامل ہیں۔ تین پستول اور 9882 مختلف اقسام کی گولیاں بھی اسلحے میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…