راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہےاور ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ حویلیاں حادثے کے شکارطیارے کابلیک باکس اورسائونڈبالکل محفوظ حالت میں ملاہے اوراس سے چپ نکال کرڈیٹابھی حاصل کرلیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ ا س حادثے میں پائلٹ یاانجینئرکی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ۔ترجمان نے بتایاکہ مزید تحقیقات کےلئے ایک ائرفورس کے ایک اعلی افسرکویہ چیزیں دے کرفرانس بھیج دیاگیاہے تاکہ طیارے کے حادثہ کی وجوہات معلوم ہوسکیں
اس موقع پرپی آئی اے کے ڈپٹی چیف انجینئرالطاف احمد نے بتایاکہ قومی ائرلائن نے تمام اے ٹی آرطیارے شیک ڈائون ٹیسٹ کےلئے انڈرگرائونڈکردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی ائرلائن کی اندرون ملک اوربیرون ملک طیاروں کی دیکھ بھال کاایک معیارہے کیونکہ ہمیں ہرمسافرکی زندگی عزیزہوتی ہے ۔