منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بجلی کی اتنی شاندار بچت آپ کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوگی ‘‘ ماہرین نے ایسا ریفریجریٹر ایجاد کر لیا کہ بجلی کی ضرورت ہی نہیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں تو خوش ہوجائیے کہ جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا ریفریجریٹر تیار کرلیا ہے جسے چلانے کے لئے بجلی کی نہیں بلکہ آواز کی لہروں کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ منفرد ریفریجریٹر ٹوکائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس ریفریجریٹر میں تھرمو اکوسٹک انجن نامی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو آواز کی لہروں کو توانائی میں بدلتی ہے۔ تھرمو اکوسٹک انجن میں داخل ہونے والی آواز کی لہریں پہلے حرارت میں تبدیل ہوتی ہیں اور پھر اس حرارت کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں حرکت کرنے والا کوئی بھی پرزہ استعمال نہیں ہوتا اور توانائی کی دیگر اقسام کی نسبت اسے بہتر کارکردگی کا حامل اور ماحول دوست بھی قرار دیا گیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تھرمواکوسٹک انجن صنعتوں سے خارج ہونے والی فاضل حرارت کو بھی توانائی میں تبدیل کرسکتا ہے اور اسی طرح گاڑیوں سے خارج ہونے والی حرارت سے بھی توانائی پیدا کرسکتا ہے۔ ماہرین اس ٹیکنالوجی پر تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اسے ریفریجریشن کے علاوہ دیگر کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…