جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

’’وطن عزیز کی مٹی میں چھپے خزانے باہر آنے لگے ‘‘ پاکستان میں کس چیز کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جیولوجیکل سیسمک سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے مختلف علاقوں سے 20 ٹرلین مربع فٹ تک قدرتی گیس کے ذخائر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔فاٹا کے تیل اور قدرتی گیس کے سہولتی یونٹ کے ڈائریکٹر اظہر محبوب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قبائلی پٹی کے چند علاقوں میں جیولوجیکل سیسمک سروے مکمل ہوچکا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ فاٹا کے مختلف مقامات سے 20 ٹرلین کے قریب قدرتی گیس حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کام کے آغاز کیلئے فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) میں یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے مختلف کمپنیوں کو فاٹا کے 15 بلاکس میں تیل اور گیس کی تسخیر کے لیے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ تیل اور گیس کی تلاش کا یہ سروے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے بنوں میں مکمل ہوچکا ہے۔اظہر محبوب کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور اورکزئی ایجنسی جیسے علاقوں میں سروے کا عمل جاری ہے شمالی وزیرستان ایجنسی میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے گریوٹی سروے کا آغاز کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم او ایل پاکستان کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں سروے کا لائسنس دیا جاچکا ہے۔ڈائریکٹر اظہر محبوب کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں تیل اور گیس کے شعبے کو گیم چینجر سمجھا جاتا ہے اورسروے کی تکمیل کے بعد فاٹا کے مختلف علاقوں میں ڈرلنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو بتایا جاچکا ہے کہ وہ 6 ماہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو وفاقی وزارت کو ان کے لائسنس معطل کرنے کا کہہ دیا جائے گا۔قبائلی علاقوں میں معاشی ترقی کے مواقع‘ نامی اس ورکشاپ کا انعقاد جامعہ پشاور کے فاٹا اسٹڈیز سیل کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں جیولوجسٹس سمیت طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔اظہر محبوب کا کہنا تھا کہ گذشتہ 9 سے 10 ماہ کے عرصے میں 4.5 بلین سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کیلئے تیل اور گیس کمپنی کے قیام کا خیال بھی پیش کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…