بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’ قانون تو اپنے گھر کی لونڈی ہے ‘‘میئر کے انتخابات کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کیا کام کرتے رہے؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن)پنجاب کے مختلف شہروں میں میئر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں ،عبدالقادر گیلانی ، علی موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی گارڈ کے ساتھ اسلحہ سمیت کیمپ میں گھومتے رہے ، شاہین شفیق بھی ضابطہ اخلاق پامال کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیمپ کا دورہ کیا۔
کوئی پوچھنے والا نہ تھا ، نواز لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق بھی پیچھے نہ رہیں اور وہ ضابطہ اخلاق کو پامال کر کے پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوئیں اور ووٹرز کو ترغیب دیتی رہیں۔ ملتان ہی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون عہدیدار قربان فاطمہ نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے 10 روپے کا نوٹ بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی کر دیا۔ گوجرانوالہ میں میئر کے آزاد امیدوار یحیی بٹ نے زبردستی پولنگ بند کروا دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ یحیی بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کھانا روک لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…