اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

انسانیت سسکتی رہی۔۔ اقتدار کے بھوکوں نےآج پھر 2معصوموں کی جان لے لی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ، راستے بند ہونے کے باعث 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلے میں سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہونے کی وجہ سے تیز بخار میں مبتلا ننھی بچی تڑپ تڑپ کر والد کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی ۔ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کیلئے سول ہسپتال کے سامنے کا راستہ بند کر رکھا ہے۔بچی کو گوجرہ سے علاج کیلئے فیصل آباد کے سول ہسپتال میں داخل کرانے کیلئے لیجایا جا رہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام راستے بند ہونے سے بچی نے راستے میں ہی تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ دوسری جانب پانچ ماہ کا بیمار بچے کو بھی ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا اور وہ بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد والدین بچے کی لاش ہاتھوں میں اٹھا کر گھر روانہ ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے مریضوں اور ورثاکو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایمبولینسوں کو بھی ہسپتال جانے کیلئے راستہ نہیں دیا جا رہا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…