پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے یہ کیا مانگ لیا؟پنجاب حکومت ششدر،نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف نے پنجاب حکومت سے اشتہاریوں اور دہشت گردوں کی تفصیلات مانگ لیں، حکومت آئین کے آرٹیکل انیس اے اور معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت 14روز کے اندر مصدقہ جواب دے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے صوبائی حکومت کو خط لکھ ہے ۔

عندلیب عباس نے خط میں کہا ہے کہ شعبہ انسداد دہشت گردی نے 25 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 1000 سے زائد خطرناک اشتہاری اور دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔ پنجاب حکومت بتائے ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری میں کیوں ناکام ہے،پنجاب میں کئے گئے چھپن ہزار آٹھ سو چونتیس کومبنگ آپریشنز میں بھی حکومت انکی گرفتاری میں کیوں ناکام رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار کئے گئے اشتہاریوں میں سے درجنوں پولیس کی گرفت سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔حکومت نے دہشت گردوں اور اشتہاریوں کے فرار کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کیا کارروائی کی۔انسداد دہشت گردی کے بجٹ سے 793 ملین کیوں کم کئے گئے اور یہ رقم کہاں خرچ کی گئی۔

عندلیب عباس نے کہا کہ پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی سے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ پر انتہائی منفی اثرات پڑے ،حکومت نے پولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی کی اصلاح کار کیلئے کیا اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور اشتہاریوں کے آزاد گھومنے سے پنجاب کے شہریوں کے جان و مال انتہائی خطرات کی زد میں ہیں،پولیس کی ناکامی کے باوجود حکومت نے شہریوں کے تحفظ کی خاطر رینجرز کیوں نہیں طلب کئے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل انیس اے اور معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت چودہ روز کے اندر مصدقہ جواب دے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…