منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کل بھوشن یادیو ،سرتاج عزیز نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک کا مزید پتہ لگا رہے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کو بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر نزہت صادق کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا، جس میں کل بھوشن یادیو سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو مارچ میں گرفتار ہوا، اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی اور ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ٗبین الاقوامی معاملات ہمارے دوست ممالک ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں، عرب ممالک کا جھکاؤ پاکستان کے بجائے بھارت کی طرف ہے، ایرانی صدر کے ساتھ جو سلوک ہم نے کیا وہ سب نے دیکھا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر فائرنگ کا جواز سرحد پارسے دہشت گرد آنے کا دیتا ہے، کلبھوشن یادیو سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، کل بھوشن کے نیٹ ورک کا مزید پتہ لگارہے ہیں، کل بھوشن ایک حاضر سروس افسر ہے جس سے واضح ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، بھارت جس طرح دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اسے بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے، کل بھوشن یادیو کیس کے ڈوزیئر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے اوریہ جلد تیار ہو جائے گا۔

ہم نے کلبھوشن کی ویڈیو جاری کی اور جلد اس کے بارے میں مزید اطلاعات سامنے آئیں گی۔پاک افغان تعلقات پر مشیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی ہے، اس کشیدگی کی وجہ افغانستان کے اندرونی، سیاسی اور سلامتی کے حالات ہیں، پاکستان نے افغانستان کو جو سہولیات دیں وہ دنیا میں کسی ملک نے نہیں دیں، پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لئے ڈیوٹی فری قرار دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…