ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک دنیا کو پاکستان کے قریب تر کردے گا ۔افغانستان اور چین کی ٹرین کی گزرگاہ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا،خیبر پختونخواہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک پاکستان اس وقت ناز ک صورتحال سے دوچار ہے دھرنوں نے ملک پاکستان کی ترقی کو کئی برس پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ دھرنوں کی سیاست نے صرف ہمیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔
یہاں جامعہ معارف الشریہ شورکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ورکر کنونش سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت یہودی لابی ملک پاکستان میں سرگرم عمل ہے ۔ہمیں نفاق سے دور رہنا ہوگا ۔اور ہمیں پوری امت مسلمہ کو مختلف گروہوں میں بٹنے کے بجائے یک جاں ہونا ہوگا ۔کیونکہ پوری دنیا میں صرف مسلمانوں پر ہی عذاب طاری ہے ۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن سمیت دیگر جمعیت کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سی پیک دنیا کو پاکستان کے قریب تر کردے گا ۔افغانستان اور چین کی ٹرین کی گزرگاہ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔