سیا لکو ٹ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے تین یو سی چیئرمینوں نے ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کے ضلع کو نسل کے نا مزد امیداروں کی حما یت کا اعلان کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق یو سی آلو مہار کے فیصل شاہ،یو سی آڈھا کے حافظ شہباز اور یو سی تھرو منڈی کے رانا ببی نے مسلم لیگ ن کی ڈکٹیٹر شپ سے تنگ آکر پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر لی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین امیدوار ضلع کونسل سکندر خان ،وائس چیئرمین امیدوار ضلع کونسل مرزا دلاور بیگ،وائس چیئرمین امیدوار ضلع کونسل نعیم ہندلی،وائس چیئرمین امیدوار ضلع کونسل اقبال راء4 کی حمایت کا اعلان نامزدامیدوار پاکستان تحریک انصاف سکندر خان کے ڈیرے پرظہرانے کے موقع پر خطاب میں کیا،اس موقع پر مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈا ر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی دوسری بڑی جما عت ہے جس میں فیصلے کارکنا ن کی مر ضی سے کئے جا تے ہیں اور انہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔پارلیمنٹ کے اندر اور با ہر تحریک انصاف ہی اپوزیشن کا صحیح رول ادا کر رہی ہے ،آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت و حما ئت کر نے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہیں۔اس مو قع پر پاکستان تھریک انصاف کے رہنما ?ں عظیم نو ری گھمن ،طا ہر محمود ہندلی ،صاحبز ادہ حا مد رضا ،چوہدری مقبو ل احمد گجر ،سعید احمد بھلی ایڈوکیٹ،محسن کرا مت،ڈاکٹر کرامت علی ودیگر چیئر مین بھی مو جو د تھے۔