اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

پی آئی اے کی پرواز سےپہلے تلاشی کے دوران کتنے کلو ہیروئن برآمد ہو ئی اور کیا حکم جاری کر دیا گیا ؟ کھلبلی مچ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(آن لائن)پاکستان سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کی پرواز سے 15کلو ہیروئن برآمد ہو گئی جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 7121میں اینٹی نارکاٹکس فورس ،سیکیورٹی سٹاف اور کسٹم حکام نے چھا پہ مار کر جہاز کے خفیہ خانوں سے 15کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ہیروئن برآمد ہونے کے بعد پرواز کو روک لیا گیا اور مسافروں کو ائیر پورٹ ہوٹل پر قیام کرایا گیا ۔ اس دوران ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ایئرپورٹ پر موجود لوگوں پریشان دکھائی دے رہے تھے ۔اس کارروائی کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئن برآمد ہونے پر سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…