اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے ایک وفد نے وائس منسٹر ڑینگ ڑیاو سانگ کی قیادت میں ملا قات کی ۔
اس ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ نے وزیر اعظم نوازشریف کو بتایا کہ وہ ان کی صاحبزاد ی مریم نواز کی شخصیت سے بہت متا ثر ہیں انہیں بھی ملاقات میں بلا یا جا ئے جس پر وزیر اعظم نوازشریف نے معزز مہمانوں کی خواہش کا احترام کر تے ہو ئے اپنی بیٹی کو ملا قات میں شر یک کیا۔
اس موقع پرچینی وفدکے ارکان نے کہاکہ وہ پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی قیادت سے تعلقات کومزید مضبوط اورفروغ دیناچاہتے ہیں اس لئے انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذہین بیٹی مریم نوازکوچین کے دورے پربھیجیں تاکہ مریم نوازوہاں پرگورننس اورریفارمزکاجائزہ لیں جس پروزیراعظم نوازشریف نے چینی وفدکی درخواست منظورکرتے ہوئے مریم نوازکو2017میں چین بھیجنے کاوعدہ کرلیااورحامی بھری کہ مریم نوازضرورچین کادورہ کریں گی۔