اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چینی وفد کی نواز شریف سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی کے حوالے سے غصے کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وفد کی نواز شریف سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی کے حوالے سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہویرت نہیں بلکہ بادشاہی نظام قائم ہے اور شریف خاندان اپنے بچوں کیلئے راہ ہموار کر رہا ہے جس کا ثبوت چینی وفد کے درمیان مریم نواز کی موجودگی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں شریف خاندان کی بادشاہت قائم ہے۔
Sharif's badshahat & PMLN a family concern, rather than a democratic party, evident as Maryam sits in mtg with official Chinese delegation pic.twitter.com/jPUZCkSqEI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 20, 2016