ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے بیرون ملک گئے 98 پی ایچ ڈی سکالرز غائب ہو گئے، کہاں گئے؟ کچھ پتہ نہ چل سکا!!

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ہایئر ایجوکیشن کمیشن کوپانچ سال کے دوران فارن اسکالرشپ پروگرام میں 98 کروڑ روپے کانقصان ہوا ہے۔دستیاب دستاویزکے مطابق ایچ ای سی کے تحت پانچ سال کے دوران اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بیرونی ممالک پی ایچ ڈی کیلیے بھیجے گئے 4 ہزار 61 افراد میں سے 98 لوگ غائب ہو گئے جبکہ 2 ہزار 375 اسکالرز تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے۔
ایچ ای سی نے اربوں روپے خرچ کر کے یورپ اور دیگر ممالک کی بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی کیلیے طلباء 4 و طالبات کو بھیجا تاہم گذشتہ پانچ سال کے دوران پی ایچ ڈی کیلیے جانیوالوں میں سے 98 لوگ بیرونی ممالک جاکر غائب ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان98لوگوں میں سے اکثر نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک میں امیگریشن حاصل کرلی ہے اور وہاں پر بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ایچ ای سی کوکروڑوں کا ٹیکا لگ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بیرونی ممالک کی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے پرفی اسکالر ایک کروڑخرچہ آتاہے،اس طرح پانچ سال میں ایچ ای سی کو 98 کروڑ نقصان ہوچکاہے۔
ترجمان ایچ ای سی عائشہ اکرام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان98 افرادکا مکمل ریکارڈ ایچ ای سی کے پاس موجود ہے اور تمام افراد کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایچ ای سی پالیسی کے تحت اگرکوئی واپس نہیں آتا تو اس پرہونیوالے تمام اخراجات سمیت اس کا 25 فیصدجرمانہ بھی لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…